کھیلوں کی خبریں

کینگروزکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد کالی آندھی کو شکست، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

 ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد کینگروز کا پلٹ کر وار، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کالی آندھی کو شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار رنز سے شکست دیتے ہوئے آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 189 بنائے، مچل مارش نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی جارحانہ اننگز میں چھ بلند وبالا چھکے شامل تھے۔

ایرون فنچ نے بھی 37 گیندوں پر 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کے مجموعے کو مزید بہتر کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش جونئیرز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز بھی 190 رنز کی تعاقب میں جارحانہ انداز اختیار کیا، لینڈی سمنز نے 71 رنز کی برق رفتار اننگز نے ویسٹ انڈیز کی جیت کے امکان کو روشن کیا، مگر بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی مچل مارش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی امیدوں پر پانی پھیرا، آسٹریلوی بولرز نے ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاندار کارکردگی پر مچل مارش کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button