کھیلوں کی خبریں

شائقینِ کرکٹ کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم

پاکستان میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وفد جلد بھیجنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور سری لنکا کے کر کٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سیکیورٹی وفد اگلے ماہ اگست میں پاکستان آئے گا جنہیں کراچی اور لاہور کے وینیوز کا معائنہ کروایا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہیں، سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

پی سی بی کا کہناتھا کہ وفد کے شیڈول سے متعلق سری لنکا بورڈ آگاہ کرے گا۔

 

Related Articles

Back to top button