کھیلوں کی خبریں

مسلمان فٹبالر پال پوگبا کا اہم اقدام، اسپانسر شراب کو سامنے سے ہٹا دیا

فرانس کے مشہور مسلمان فٹ بالر پال پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران اسپانسر شراب کو اپنے سامنے رکھے ٹیبل سے ہٹا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورو کپ میں فرانس کے جرمنی کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے لئے آئے پال پوگبا نے ٹیبل پر رکھی شراب کی بوتل کو اٹھا کر دوسری طرف رکھ دیا۔

خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے پال پوگبا 2019 میں مسلمان ہوئے تھے۔

اپنے اس فیصلے سے متعلق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان ہونے سے مجھے قلبی سکون حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ مذہب میرے لیے سب کچھ ہے، اور یہ مجھے موقع دیتا ہے کہ میں ہر چیز پر شکر ادا کر سکوں۔

پال پوگبا نے کہا تھا کہ دین اسلام میں داخل ہو کر میری زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا نہیں ہوا تھا، میری ماں مسلمان تھی،لیکن ہماری تربیت ایسے ہوئی تھی کہ سب کی عزت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کا تشخص ایسا نہیں جیسا میڈیا میں دکھایا جاتا ہے، یہ ایک امن کا مذہب ہے۔

Related Articles

Back to top button