کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 6 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں آج مزید 2 میچز کا فیصلہ ہو گا، پہلا میچ شام 6 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا اور اگر پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پلے آف میں…

پشاور زلمی سے شکست کی صورت میں اسلام یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے میلے میں اب تک 13 میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے پشاور زلمی 7 میچ جیت چکی ہے۔

پی ایس ایل کا آج کا دوسرا اور اہم ترین میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور روایتی حریف لاہور قلندرز کے درمیان رات 11 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کے پاس اب ہارنے کا آپشن نہیں ہے۔

کراچی کنگز کو فائنل فور کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ پی ایس ایل سیزن 6 کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button