کھیلوں کی خبریں

ایمپائر کے اعتراف سے ورلڈ کپ کا ٹائٹل کھٹائی میں پڑ گیا

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا تھا لیکن یہ میچ اپنے انفرادیت کے باعث صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

میچ کے بعد ہر طرف یہ ہنگامہ برپا تھا کہ ایمپائر نے ہدف کے تعاقب کے دوران انگلینڈ کو ایک رن اضافی دیاہے تاہم اب ایمپائر نے بھی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے ۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرا رن مکمل کرنے کیلئے وکٹ کی طرف بھاگ رہے تھے تو فیلڈر نے گیند تھرو کی جو کہ سٹوکس کے بیٹ سے لگ کر دوسری جانب چلی گئی اور گیند باونڈری کے پار ہو گئی۔

ایمپائر کی جانب سے انگلینڈ کو اوور تھرو کے چوکے اور بھاگ کر بنائے گئے دو رنز سمیت چھ سکور دیئے گئے۔ جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ دوسرا رن مکمل نہیں ہوا تھا اور اس سے پہلے ہی گیند کھلاڑی کے بیٹ کو لگ گئی اس لیے پانچ رنز دیئے جانے چاہیے تھے لیکن ایک سکور فالتو دیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کے ” کمار دھرما سینا “ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اس کا کہنا ہے جب میں نے ٹی وی پر ری پلے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہاں فیصلہ کرنے میں غلطی ہوئی تھی جس کا میں اعتراف کرتا ہوں لیکن ہمارے پاس میدان میں ٹی وی کا ری پلے دیکھنے کی سہولت میسر نہیں ہو تی اس لیے مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ میں نے چھ رنز دیگر حکام سے مشاورت کے بعد دیئے تھے ،میں نے ساتھی لیگ ایمپائر سے کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے مشورہ کیا جسے میچ ریفری سمیت دیگر میچ آفیشلز نے بھی سنا۔

سری لنکن ایمپائر کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی پر ری پلے چیک نہیں کر سکتے اس وقت تمام بلے باز کی جانب سے دوسرا رن مکمل ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ہی میں نے اپنا فیصلہ دیا تھا۔ جبکہ آئی سی سی کے سابق ایمپائر سائمن ٹوفل نے ایک اضافی رن دینے کی غلطی کی نشاندہی کی تھی۔

50 اوورز میں میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے سپر اوور دینے کا فیصلہ کیا جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 3 چوکوں کی مدد سے 16 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ نے سپر اوور میں دو باونڈریز کی بدولت 15 رنز مکمل کیا اور سکور برابر کر دیا لیکن یہاں پر فیصلہ باونڈریز کی بنیاد پر ہوا یعنی انگلینڈ نے چونکہ سپر اوور میں 3 باونڈریز لگائی تھیں اس لیے انہیں کامیاب ٹھہرایا گیا۔

Related Articles

Back to top button