کھیلوں کی خبریں

زلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی ایکسپریس یعنی شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بالرشعیب اختر دنیا کے تیز ترین گیند کرانے والے بالر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جن کا سامنا کرنے سے بڑے بڑے بلے باز کے گھبراتے تھے۔

کچھ روز قبل شعیب اختر نے ایک اداکارکو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ ان کی چھ گیندیں کھیل لیں گے تو انہیں انعام میں موٹرسائیکل دی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے شعیب اختر کا چیلنج قبول کر لیا۔ ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کی جتنی گیندیں مس کروں گا، ہر گیند کے بدلے ایک بائیک عطیہ کروں گا۔

جس پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے اور لکھا کہ جتنی گیندیں آپ بلے سے کھیلیں گے میں اتنی بائیکس عطیہ کروں گا۔ اور ساتھ پوچھا کہ یہ چیلنج کب کرنا ہے؟

 

 

Related Articles

Back to top button