کھیلوں کی خبریں

بابراعظم کو کس نے اور کب شادی کرنے کا مشورہ دیا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے کپتان بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کے فین پیج پر سوال پوچھا گیا کہ آپ بابراعظم کو کیا مشورہ دیں گے۔

جس پر سابق کپتان و موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے اہم بلے باز اظہر علی جواب میں کہا کہ بابراعظم شادی کر لیں۔

خیال رہے کہ بابراعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں۔

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بابراعظم زندگی کی 26 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز ویزہ مسائل کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واپس گھر بھیج دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button