کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 6: ابوظبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ شروع ہوگیا

پاکستان سُپرلیگ سیزن سکس کے بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا ابوظبی میں ‏قرنطینہ شروع ہو گیا۔

پاکستان سُپرلیگ کےسوپر ڈوپرمقابلے ابوظبی میں ستاروں کی کہکشاں سج گئی۔ سنسنی خیز ‏مقابلوں کیلئے پاکستان سےکھلاڑی ابوظبی پہنچ گئے ہیں اور ہوٹل میں قرنطینہ شروع ہو گیا ہے۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کی پہلی کویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔ ابو ظہبی میں موجودتمام افراد ‏کی دوسری کویڈ ٹیسٹنگ بھی آج کی گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفرازاحمد سمیت چندکھلاڑی ویزہ ملنےکےبعد جلد ابوظبی جائیں ‏گے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کےبراڈکاسٹرزکوبھی ابوظبی آنےکی اجازت مل گئی ہے۔

براڈ کاسٹرز کےجہاز پہنچنےکے بعد اتوار تک بقیہ میچوں کےشیڈول کا اعلان کیا جائےگا۔ لیگ کو ‏جون کےپہلے میں شروع کرانےکیلئے قرنطینہ کی مدت سات کے بجائے پانچ دن کرائےجانےکا ‏امکان ہے۔

دوسری جانب نامور غیرملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل سکس میں پرفارم کرنے کو بے تاب ہیں، ‏کراچی کنگز کے مارٹن گپٹل کہتے ہیں عماد وسیم تجربہ کارکپتان ہیں، محمدعامر اورشرجیل خان ‏جیسے کھلاڑیوں کےساتھ یقین ہے کراچی کنگزٹائٹل کا دفاع کرنےمیں کامیاب ہوگی۔

آسٹریلیا کےعثمان خواجہ نےکہا کئی رکاوٹوں کےباوجودپی ایس ایل ہونااچھی خبرہے، جانسن ‏چارلس کا کہنا ہے ورلڈ کپ سےقبل پی ایس ایل میں کھیلنا فائدہ مندہوگا۔آندرے رسل کہتے ہیں پی ‏ایس ایل سے بہت سی اچھی یادیں اور امیدیں وابستہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button