کھیلوں کی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے سے لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کا دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے ہرارے سے لاہور پہنچ گئی۔

قومی ٹیم پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن پہنچی ہے، ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن اور آل راؤنڈر محمد نواز زمبابوے سے جنوبی افریقا چلے گئے۔

پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔

پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی سمیٹی پھر دورہ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔

Related Articles

Back to top button