شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا

شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایم سی سی نے لائف ٹائم ممبر شپ کے اعزاز سے نواز دیا۔

میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بے پناہ خدمات پر تاحیات ممبرشپ دے دی۔

اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’میرے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کلب نے مجھے عزت بخشی، میں اس اعزاز پر ایم سی سی کا مشکور ہوں جب کہ کرکٹ کو آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ پروموٹ اور سپورٹ کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں