کیا وقار یونس بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے؟

کیا وقار یونس بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے؟

چھٹی پر جانے والے وقار یونس کے جلد بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔

سابق کپتان اہلیہ کی سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا کیلیے عازم سفر ہیں،وہ پی ایس ایل کے دوران پاکستان واپس آئیں گے، ان حالات میں یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ شاید وہ بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔

ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیاکہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مصروف ہیں،دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں ہونے کی وجہ سے بولنگ کوچ کو وقت نہیں مل پاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں