سوئنگ کے سلطان کو اہلیہ اور بیٹی کی یاد ستانے لگے، شنیرا کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

سوئنگ کے سلطان کو اہلیہ اور بیٹی کی یاد ستانے لگے، شنیرا کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم سے طویل جدائی کی وجہ سے اداس ہو گئے ہیں۔شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک معمر شخص نے اپنی اہلیہ سے اچانک ملاقات کرکے اُسے زندگی کا بہترین تحفہ دیتا ہے۔

شنیرا نے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کو ٹیگ کرکے تحریر کیا کہ یہ کتنی خوبصورت ہے، عنقریب یہ ہم دونوں ہوں گے۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کے اس خوبصورت ٹوئٹ کے جواب میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی آپ کو اور عائلہ کو بہت زیادہ مِس کرتا ہوں‘ ۔

سابق کپتان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اُمید ہے کہ میں گورڈن (معمر شخص) کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کے بارڈرز بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شنیرا آسٹریلیا میں ہی رہ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں