تیسرا ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے جنوبی افریقا نے 204 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرا ٹی20: پاکستان کو جیت کیلئے جنوبی افریقا نے 204 رنز کا ہدف دے دیا

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جنوبی افریقی شہر سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے پہلے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور جانے من ملان نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 65 رنز بنائے اور ٹیم کو 108 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ ملان 55 اور مارکرم 63 رنز بناکر محمد نواز کا شکار بنے۔

جارج لنڈے نے 11 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ وان ڈار ڈاسن 20 گیندوں پر 34 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان ہینرک کلاسن 15 رنز ہی بناسکے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز نے 2، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شرجیل خان، محمد حسنین اور عثمان قادر کی جگہ فخرزمان، حارث رؤف اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، پیٹ وین بلجون، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں