دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کے 141 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کے 141 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 140 رنز ہی بناسکی۔ بابراعظم نصف سنچری بنانے والے واحد بلے باز تھے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کے ہیرو پہلی ہی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور شرجیل خان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی۔

کپتان بابراعظم اور محمد حفیظ نے تیسرے اوور کے لیے 58 رنز کی اہم شراکت قائم کی حفیظ 32 رنز بناکر جارج لنڈے کا تیسرے شکار بنے۔ حیدر علی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف کی اننگز بھی 5 رنز تک محدود رہی۔

کپتان بابراعظم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے مناظر دیکھتے رہے۔ انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اس دوران حسن علی نے مسلسل 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر پاکستانی کیمپ میں کچھ امید قائم کی تاہم وہ تیسری گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان بابراعظم بھی 50 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔ محمد نواز بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لیذاڈ ولیمز اور جارج لنڈے نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپنر فخر زمان کی جگہ شرجیل خان کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان کی ٹانگ پر چھوٹی سے پھنسی نکل آئی ہے جس پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا جب کہ فاسٹ بولر حارث روف کو بھی ریسٹ کرایا گیا ہے ان کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے سینئرز کی عدم موجودگی کے باوجود مشکل سے میچ ایک گیند قبل اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں