پاکستانی بچی کا بڑا کارنامہ، بھارتی خاتون کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستانی بچی کا بڑا کارنامہ، بھارتی خاتون کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایلبو اسٹرئیک کرکے اپنے سے تین گنا بڑی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا۔

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں کی کہنی کو ٹارگٹ پر 272 بار مار کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا۔

فاطمہ نسیم سے قبل یہ اعزاز بھارت کی مارشل آرٹس کھلاڑی کرن اونیال کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 258 ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ قائم کیا تھا، پاکستان کی فاطمہ نسیم بھارت کی کرن اونیال سے تقریبا 25 سال چھوٹی ہیں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا کارنامہ ریکارڈ بک کی زینت بنا کر انہیں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں