کھیلوں کی خبریں

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی اسکواڈ کے ایک اہم کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

16مارچ کو قومی وائٹ بال اسکواڈ کے 35 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے ایک کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ کل لاہور پہنچ جائیں گے۔

قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزدورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ شروع ہوئی تھی۔

اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ آج اپنے اپنے شہروں میں ہوئی اور پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ بھی ہوئی۔

18 مارچ کو تمام اسکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔

قومی وائٹ بال اسکواڈ 19 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا اور دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ 26 مارچ کو روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا تھا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button