کھیلوں کی خبریں

قومی ٹیم کو بڑا دھچکہ، آل راونڈر شاداب خان 6 ہفتوں کے لیے ٹیم سے دور ہوگئے

شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث 6 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان کی انجری کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے۔ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔

شاداب خان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ انجری کے حوالے سے بہت احتیاط کرنا چاہتے ہیں، شاداب خان کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے اور میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ شاداب خان کیویز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button