پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لیے ہیں۔ماؤنٹ مونگا نوئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔محمد رضوان…

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو 13 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن اور راس ٹیلر وکٹ پر جم گئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر راس ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا، راس ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں