کھیلوں کی خبریں

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستانی ٹیم ترنگا پہنچ گئی

یوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلیے پاکستانی کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کےلیے پرعزم ہے، جس کے لیے اسکواڈ نیپئر سے ترنگا پہنچ گیا جبکہ پاکستانی شاہینز بھی وانگرائے سے ترنگا پہنچ گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا جبکہ پاکستانی شاہینز پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلیں گے جس کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے، پہلے دونوں کھلاڑی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ کل پاکستان روانہ ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button