کھیلوں کی خبریں

ورلڈ کپ: فاتح ٹیم کو انعام میں کیا ملنے والا ہے؟ جان کر آپ کے اوسان خطا ہو جائیں گے

 کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ناک آﺅٹ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس کا پہلا میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری تھا جو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے مزید 2 میچز باقی ہیں جن کی فاتح ٹیموں کو انعام میں اتنی رقم دی جائے گی کہ جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے انعام کی مجموعی رقم ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ایک ارب 57 کروڑ 87لاکھ 50 ہزار روپے) رکھی ہے جس میں سے فائنل کی فاتح ٹیم کو 4 ملین ڈالر (تقریباً 63 کروڑ 15 لاکھ روپے ) اور رنر اپ ٹیم کو 2 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار روپے) ملیں گے۔ علاوہ ازیں سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر (تقریباً 12 کروڑ 63 لاکھ روپے) بطور انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 48 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 45 میچز گروپ سٹیج کے تھے جو مکمل ہوچکے ہیں۔ گروپ میچز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک میچ کے عوض 45 ہزار ڈالر (تقریباً 71 لاکھ روپے) کی انعامی رقم ادا کی گئی۔

Related Articles

Back to top button