تیسرا ٹی20، محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے کیویز کو دھول چٹا دی

تیسرا ٹی20، محمد رضوان کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے کیویز کو دھول چٹا دی

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو تیسرا ٹی20 ہرا دیا ہے۔ پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف ملا تھا۔

تیسرے میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر ماضی کے برعکس پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹم سیفرٹ 35، گلین فلپس31، مارٹن گپٹل 19 رنزپرآؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اورشاہین آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 19.4 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔

پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ ناکام ہوئی اور ٹیم نو وکٹوں پر ایک سو تریپن رنز بنا سکی تھی۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ قومی ٹیم نے جیت کیلئے164 رنز کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف1 وکٹ کے نقصان پر19.1 اوور میں پورا کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں