پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ ہملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی اور پھر عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر دیا۔

33 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 22 رنز بنا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اور کوشش ہو گی کہ اس وکٹ پر اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لنیڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں