ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارتی ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر

ایڈیلیڈ ٹیسٹ، بھارتی ٹیم صرف 36 رنز پر ڈھیر

آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 36 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز نے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔ محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ بھارتی کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرمیں داخل نہ…

آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے، ہیزل ووڈ نے صرف 8 رنز دے کر 5 اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں، اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے۔

بھارت نے آسٹریلیا کوجیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دے دیا اور دوسری اننگز میں بھارت کی 9 وکٹیں گریں۔

بھارت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا، بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں