کھیلوں کی خبریں

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بہ آسانی اننگز اور 134 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ولیمسن نے اس اننگز میں کئی ریکارڈ بھی توڑے۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر اس نے 145 اوورز میں 519 رنز کا سکور بنا لیا، اگرچہ ابتدا ہی میں اوپنر ول ینگ کی وکٹ محض 14 رنز پر گر گئی تھی تاہم اس کے بعد اوپنر ٹام لیتھن اور کپتان کین ولیمسن کے مابین شان دار اشتراک کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 64 اوورز میں محض 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سب سے زیادہ اسکور جان کیمبل نے 26 رنز بنائے۔ ٹم ساؤتھی نے شان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں۔

آل آؤٹ کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بدقسمتی ساتھ نہ چھوڑ سکی، اور 59 اوورز میں پوری ٹیم 247 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اس بار نیل ویگنر نے 4 وکٹیں لیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جرمین بلیک ووڈ نے سینچری بنا کر 104 رنز بنائے، الزری جوزف نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 86 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے والا ہے۔

Related Articles

Back to top button