کھیلوں کی خبریں

انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے کرونا کی وجہ سے ملتوی

جنوبی افریقی اسکواڈ کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انگلینڈ کے خلاف آج کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

کیپ ٹاؤن: تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کیپ ٹاؤن میں شیڈول تھا لیکن میچ شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل جنوبی افریقی اسکواڈ کے ایک رکن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج یعنی 4 دسمبر کو کیپ ٹاؤن میں ہونا تھا جو اب نہیں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 6دسمبر کو بولینڈ پارک اور تیسرا ون ڈے میچ 9 دسمبر کو کیپ ٹاؤن میں ہی شیڈول ہے، کرونا صورت حال کے باعث میچز کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر میچ ملتوی کیا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ باقی دو ون ڈے میچز کیپ ٹاؤن کے بجائے اب بولینڈ پارک میں ہی ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button