کھیلوں کی خبریں

معروف اولمپیئن، پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اختر رسول بھی کورونا وائرس کا شکار

لاہور: معروف اولمپیئن ہاکی پلیئر اختر رسول عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

اختر رسول کے بھائی خالد اقبال کے مطابق اختر رسول کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں اور پچھلے 11 دنوں سے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

معروف اولمپیئن اختر رسول پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے اختر رسول کو جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی دی گئیں۔

Related Articles

Back to top button