کھیلوں کی خبریں

ہو گئی تیاریاں شروع ذمہ داران کے خلاف کڑے احتساب کی

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر ذمہ داران کے کڑے احتساب کی تیاریاں شروع کردی گئیں، ٹیم کی کارکردگی کے ذمہ داران کا احتساب جولائی کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے کڑے احتساب کی تیاریاں شروع کردیں، ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں پی سی بی کرکٹ کمیٹی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی، سلیکشن کمیٹی اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کارکردگی کا پوسٹ مارٹم بھی کرے گی، کرکٹ بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کی تین سالہ کارکردگی کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کوچنگ اسٹاف، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو بھی طلب کرسکتی ہے، کرکٹ کمیٹی ٹیم میں شامل کسی بھی کھلاڑی کو طلب کرسکتی ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود کے نئے کنٹریکٹ کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن، ٹرینر گرانٹ لیوڈن کا فیصلہ مکی آرتھر کے ساتھ ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button