دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کھلاڑی حارث سہیل اور شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث آج کے مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ دوسرے میچ کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عابد علی، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخاراحمد اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

شاہین آفریدی، حارث روَف، موسیٰ خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدرعلی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کو دوسرے میچ میں بھی آرام دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان ٹانگ میں کھچاؤ کا مسئلہ ہے جب کہ حارث سہیل کو گروئن انجری کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو تین پر میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز اسکور بنائے تھے۔

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں