کھیلوں کی خبریں

دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا اور وہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان سے پہلے اوپنرعابد علی 21رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرامام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پرمشتمل اپنی اننگزمیں چھ چوکے لگائے۔

زمبابوے کی جانب سے چیسورو اور مزاربانی نے دو دو جب کہ ممبا اور اسکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اَن فٹ ہو کر زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے اچھی پارٹنر شپ کریں۔

انہوں نے کہا زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں 4فاسٹ باوَلر شامل کیے ہیں۔ زمبابوے کےخلاف پہلے ون ڈے میں حارث رؤف ڈیبیو کریں گے۔

وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، عابدعلی، حارث سہیل، محمد رضوان، فہیم اشرف، افتخاراحمد اورامام الحق بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار کو ہوگا اور تیسرا میچ3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button