کھیلوں کی خبریں

ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم ’’ڈومیسٹک پرفارمر‘‘ قراردیے جانے پر ناراض

ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم ’’ڈومیسٹک پرفارمر‘‘ قراردیے جانے پر ناراض ہوگئے۔

سینٹرل پنجاب سے میچ کے دوسرے روز فواد عالم نے سندھ کی جانب سے ناقابل شکست90رنزبنائے۔

میڈیا کانفرنس میں جب ان سے سوال ہوا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ سے طویل دوری نے آپ کو ایسا کھلاڑی بنا دیا جو صرف ڈومیسٹک میچز میں اچھا پرفارم کرتا ہے۔

اس پر فواد عالم نے کہا کہ یہ صرف آپ کی سوچ ہوسکتی ہے میں نے اور کسی سے بھی ایسی کوئی بات نہیں سنی۔

انھوں نے مزید کہا کہ طویل وقفے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے پر کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بولرز کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کافی مدد گار ثابت ہو رہی ہے،یہاں بیٹسمینوں کو مشکل پیش آئی،لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملیں گے،

مقابلہ ابھی جاری ہے،ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ اسکور بنائیں۔

Related Articles

Back to top button