کھیلوں کی خبریں

موقع ملا تو کوشش ہوگی ون ڈے میں بھی مستقل جگہ بناؤں: حارث رؤف

فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دے دیا۔

ویڈو لنک پریس کانفرنس میں دائیں ہاتھ کے پیسر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کے بعد زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے ایک روزہ میچز میں ڈبیو کا یقین ہے، موقع ملا تو کوشش ہوگی کہ ون ڈے میں بھی مستقل جگہ بناوں۔

بولنگ کوچ وقاریونس کے مشورے بہت کام آرہے ہیں، خاص طور پر نئے بال کرانے میں کافی مدد ملی ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی میں اس حوالے سے چیزیں کرنے کی کوشش کی، جس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے واضح کیا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں، کھیل میں بعض اوقات پلان کے مطابق بولنگ نہیں ہوپاتی، ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش ہوتی ہے۔

حارث رؤف نے پی ایس ایل فائیو کے آخری مرحلے میں لاہور قلندرز کی جیت کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہ سب کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور بہترین کھیل پیش کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button