کھیلوں کی خبریں

شائقینِ کرکٹ ہو جائیں تیار, ایک بار پھر بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اڑان بھرلی۔

زمبابوے کا 20 رکنی اسکواڈ اوراسٹاف کل صبح اسلام آباد پہنچےگا. شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، ملک میں ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے والی ہیں۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اڑان بھر لی، زمبابوے کا بیس رکنی اسکواڈ اور اسٹاف کل صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے یکم نومبر، تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پانچ نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچے گی۔ 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی، 9 نومبر کو دوسرا اور 10 نومبر کو آخری ٹی ٹونٹی میچ ہوگا۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوگی۔

اس سے قبل زمبابوے کے چیئرمین اور ایم ڈی کرکٹ سیریز کےلئے پاکستان پہنچ چکے ہیں،،دونوں حکام کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔

Related Articles

Back to top button