کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق بابراعظم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 تک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جو کہ بھارت میں شیڈول ہے۔

بابر اعظم زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ بابراعظم کو اکتوبر2019 میں ٹی20 کپتان مقرر کیا گیا تھا جب کہ مئی2020 میں ایک روزہ میچوں کی کپتانی بھی انہیں سونپ دی گئی تھی۔

رواں سال ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے۔ انہوں نے942 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے سال میں اب تک 895 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس 809 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں دوسرا نمبر شعیب ملک کا ہے جنہوں نے2020 میں اب تک 703 رنز بنائے ہیں جب کہ محمد حفیظ نے 684 رنز اسکور کیے۔

اس سال ٹی20میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔ انہوں نے رواں سال اب تک 108 چوکے لگائے ہیں۔

گزشتہ برس بھی بابر اعظم ٹی ٹو20 میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے اور انہوں نے 39 اننگز می٘ں 1607 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

Back to top button