کھیلوں کی خبریں

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ: محمد رضوان کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سندھ کے خلاف میچ میں محمد رضوان وکٹ کیپر کی بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دئیے اور جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت کمنٹیٹر کو بھی حیران کردیا۔

کمنٹیٹرز کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ رضوان نے گلوز کے بغیر بھی مشکل کیچ پکڑا ہے۔

سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا۔

تاہم انور علی کے ساتھ دوسری اینڈ پر کھڑے دانش عزیز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچالیا اور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بننے والا رضوان کا ناقابل یقین کیچ بھی خیبرپختونخوا کو شکست سے نہ بچاسکا۔

Related Articles

Back to top button