شعیب ملک نے تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئٹنی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے

ملک نے کیریئر کے395 ویں میچ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا

ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں10ہزار رنز مکمل کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

شعیب ملک کو 10 یوم کی رخصت، پہلا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے نہیں کھیلیں گے

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

38 سالہ تجربہ کا رآل راؤنڈر شعیب ملک نے 10ہزار رنز کا سنگ میل ہفتے کو راولپنڈی میں ہونے والے خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے درمیان قومی ٹی ٹوینٹی کپ کے میچ میں عبور کیا۔

شعیب ملک نے اپنےکیریئر کے 395 ویں میچ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 44گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی،اس اننگز کے 47 رن کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے10 ہزار رنز مکمل کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں