کھیلوں کی خبریں

ساڑھے7 فٹ کا مدثر دنیا کا طویل قامت بولر بننے کا خواہاں

ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر دنیا کا سب سے طویل قامت بولر بننے کا خواہاں ہے۔

گزشتہ سال لاہور قلندرز کے کیمپ میں مدعو کیے گئے پاکستان کے طویل قامت کھلاڑی مدثر کا کہنا ہے قد کی وجہ سے ساتھی مذاق اڑاتے تھے، رکشے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا تھا اور جب والدین مجھ کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے ہارمونز کی وجہ بتائی، تھوڑی پریشانی ضرور ہوتی ہے لیکن اپنی طویل قد کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہوں اور اس کو اللہ کا تحفہ سمجھتا ہوں۔

21 سالہ نوجوان نے کہا کہ تیز بھاگ سکتا اور دنیا کا تیز ترین بولر بن سکتا ہوں، 7 ماہ قبل ٹریننگ شروع کی تھی، اس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل آگیا، پر عزم ہوں کہ ایک دن دنیا کے طویل ترین بولر کے طور پر ایکشن میں نظر آﺅں گا۔

Related Articles

Back to top button