فٹبال لیگ بنڈس لیگا؛ ایورٹن نے ویسٹ بروم کو شکست دے دی

فٹبال پریمئر لیگ میں ایورٹن نے ویسٹ بروم کو پانچ دو سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ کالورٹ لیوئن نے کیرئر کی پہلی ہیٹ ٹرک داغ ڈالی۔

کورونا وائرس کے باعث فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے نئے سیزن کا آغاز خالی اسٹیڈیم میں ہوگیا۔

ایورٹن نے ویسٹ بروم کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ نوجوان کھلاڑی کالورٹ لیوئن نے کیرئر کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

ٹیم ایورٹن کو بڑی جیت کا بڑا اعزاز ملا۔ پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے درمیان سنسنی خیز میچ میں اسٹار پلیئرز سے جڑی مانچسٹر یونائیٹڈ کو ساتویں منٹ ہی خسارہ۔

اسی ایک صفر کے اسکور پر پہلا ہاف ختم ہوا۔ کرسٹل پیلس کے کھلاڑی زیادہ جوشیلے، زاہا نے پنلٹی کِک اور فیلڈ گول سے اسکور تین ایک کیا۔

ریڈ شرٹس کی طرف سے واحد گول وین ڈی بِیک نے کیا۔ تیسرے میچ میں لیڈز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فلہم کو چار تین سے ہرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں