کھیلوں کی خبریں

یورپا لیگ: فائنل میچ میں سیویلا نے انٹر میلان کو 2-3 سے شکست دے دی

سیویلا نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ یورپا لیگ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

یورپا لیگ کا فائنل میچ انٹرمیلان اور سیویلا کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں سیویلا نے انٹر میلان کو 2-3 سے شکست دے دی۔

سیویلا کی جانب سے لوک ڈی جونگ نے 2 اور ڈیا گو کارلوس نے ایک گول کیا جبکہ انٹر میلان کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ڈیاگو گوڈن نےایک ایک گول کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہاف ٹائم تک مقابلہ 2، 2 سے برابر تھا۔

اس سے قبل یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سیویلا کے ہیڈ کوچ جولین لوپٹیگوئی ارگوٹ نے کہا تھا کہ ٹیم کے پاس ریکارڈ چھٹی مرتبہ یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

جولین لوپٹیگوئی ارگوٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہماری ٹیم کئی بار یورپا فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت چکی ہے اور وہ فائنل کوالیفائی کرنے تک کھیلے گئے میچز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

Related Articles

Back to top button