تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، آغاز پر ہی چوکا دے مارا

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی تیسرے ٹیسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں