کھیلوں کی خبریں

بھارتی کرکٹ بورڈ کا دوہرا معیار، کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کی شرط کیوں ختم کر دی؟

بھارتی کرکٹ بورڈ کا دوہرا معیار آئی پی ایل میں بھی سامنے آگیا۔

آسٹریلوی اور انگلش کرکٹرز کی دبئی آمد اور لیگ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے 6 روزہ قرنطینہ اور 3 کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کی شرط ختم کردی۔

رائل چیلنجر بنگلور کے چیئرمین سنجیو چاولہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل کے لیے ان دونوں ممالک کے کرکٹرز کو قرنطینہ کی چھوٹ دی گئی ہے، اس جواز یہ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 16 ستمبر کو ختم ہوگی ، اسی دوران تمام کرکٹرز بائیو سکیور ببل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں سے انہیں سیدھا چارٹر فلائٹ کے ذریعے دبئی لایاجائے گا، اس لیے وہ قرنطینہ پریڈ سے گزرے بغیر ہی ساتھی کرکٹرز کو جوائن کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ لیگ کا حصہ بننے والے دوسرے تمام کرکٹرز کے لیے دبئی آمد پر 6 روزہ قرنطینہ اختیار کرنے کے ساتھ تین کویڈ نیگیٹو رپورٹ آنا بھی ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button