کھیلوں کی خبریں

اسٹار فٹبالر میسی دلبرداشتہ، بڑا فیصلہ کر لیا

چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں شرمناک شکست کے بعد لائنل میسی نے ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی سے دلبرداشتہ اور کلب انتظامیہ کے فیصلوں سے نالاں میسی اس سمر سیزن میں اسپیشن کلب کو چھوڑ دیں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میسی نے چیمپئنز لیگ کے لیے ٹیم کو ‘کمزور’ قرار دیتے ہوئے متعدد شکایات کیں اور کلب انتظامیہ کے رویے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

 چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جرمن کلب بائرن میونخ سے 8-2 کی ہزیمت نے میسی کو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔

33 سالہ میسی کا کلب سے معاہدے کا ابھی ایک سال باقی ہے تاہم وہ قبل ازوقت کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔

میسی کا کلب سے معاہدہ 2021 میں ختم ہوگا تاہم انہوں نے معاہدے کو قبل از وقت ختم کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے۔

میسی نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005 میں اسی کلب سے کیا تھا اور وہ اپنے کلب کو 10 بار لالیگا کا چیمپئن بنا چکے ہیں، میسی کے ساتھ بارسلونا نے 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی اور 6 بار کوپا ڈیل رے میں فتح اس کا مقدر بنی۔

Related Articles

Back to top button