کھیلوں کی خبریں

پی سی بی ملازمین کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں منظرِعام پرآگئیں؟ جانیے تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ملازمین کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیاں کی جانے لگیں، ناردن کرکٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کراتے ہوئے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر صدر بن گئے جبکہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نائب صدر کی حیثیت سے ایسوسی ایشن کاحصہ بن گئے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی ایسوسی ایشن کے ممبرز ہیں جبکہ سلمان نصیر، وسیم خان، ذاکر خان اور سمیع الحسن برنی کی مستقل رہائش اسلام آباد، راولپنڈی میں نہیں ہے۔

ترجمان پی سی بی نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناردرن ایسوسی ایشن نے ماڈل آئین پر ابھی عملدرآمد نہیں کیا، صوبائی ایسوسی ایشنز کو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق ناردرن ایسوسی ایشن کی باڈی سوسائٹی ایکٹ میں رجسٹریشن کیلئے بنائی گئی، سلمان نصیر، وسیم خان اور دیگر ناردرن ایسوسی ایشن کے عہدیداران نہیں بلکہ فاؤنڈنگ ممبران ہیں۔

فاؤنڈنگ ممبرز بننے کیلئے پی سی بی کے عہدیداروں پر کوئی پابندی نہیں ہے، باڈی رجسٹر ہونے کے بعد منتخب عہدیداران ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو رجسٹر کرانے کیلئے پی سی بی نے عبوری انتظامات کئے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے معاملات منتخب عہدیداران ہی سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئین کی شق 12.1 کے مطابق بورڈ کا رکن اور ملازم ایسوسی ایشن میں شامل نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

Back to top button