کھیلوں کی خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔

ہوم ٹیم نے 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔جوئے روٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ جیمز اینڈرسن، آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، برنس، بٹلر، کراولے، کوران، پوپ، سبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

جیمز بریسے، بین فوکس، جیک لیچ اور ڈان لارنس کو ریزور کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

انگلش کنڈیشن میں مضبوط انگلینڈ کو ڈھیر کرنے کا چیلنج لیے پاکستان بھی 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ اظہر علی کپتان جبکہ بابر اعظم نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود اور عابد علی بطور اوپنر کھیلیں گے۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ اسد شفیق، فواد عالم اور محمد رضوان مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔

بولرز میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، عباس، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، سہیل خان، عمران خان سینئر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان آل راؤنڈر کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Articles

Back to top button