کھیلوں کی خبریں

فاسٹ بولر محمد عامر کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے، حتمی اعلان کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ محمد عامر جلد قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے، جبکہ حارث رؤف کا چھٹا کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹروہیڈکوچ مصباح الحق نے محمدعامر سے رابطہ کیا اور دورہ سے متعلق بات چیت بھی کی، شمولیت کی صورت میں فاسٹ بولر طریقہ کار کے مطابق انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

محمدعامر کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹر نے بیٹی کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانے سے معذرت کی تھی۔ حارث رؤف کا آئندہ ٹیسٹ 15 دن بعد کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 16 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی۔

محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر رب کا شکر ادا کیا اور ننھی پری کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی تھی۔

محمد عامر نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’’زویا عامر‘‘ رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button