کھیلوں کی خبریں

پاکستان میں بیس بال کے فروغ کیلئےاہمم اقدامات

 پاکستان بیس بال فیڈریشن نے راولپنڈی میں خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کے قیام کااعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سیّد فخرشاہ نے بتایاکہ پاکستان بیس بال فیڈریشن اکیڈمی کی سرپرستی کرے گی۔ جبکہ دیگر تمام انتظامات کی ذمہ داریاں یوتھ ایجوکیشن اینڈسپو ویلفیئرسوسائٹی ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیس بال فیڈریشن چیئرمین شوکت جاوید کی زیرسرپرستی پاکستان میں یوتھ ٹیلنٹ کی پروموشن کیلئے بہت کام کررہی ہے اورراولپنڈی میں خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی

کاقیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھلتے ہی اکیڈمی کاافتتاح پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ ٹیموں کے مابین ایک شاندار میچ سے کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید نے کہاکہ یہ اکیڈمی انشاء الله پاکستان میں بیس بال کے فروغ کیلئے اہم کردار اداکرے گی اورفیڈریشن اکیڈمی کی کامیابی کیلئے ہرممکن مدد و سرپرستی جاری رکھے گی۔

یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئرسوسائٹی کی نائب صدرشازیہ جاوید نے بیس بال فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ شفقت اللہ نیازی کو اکیڈمی کاہیڈکوچ مقررکردیا گیا ہے اور رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button