کھیلوں کی خبریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

 انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کیریئر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے۔ جیسن ہولڈر نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنرتیسرے، ٹم ساؤتھی

چوتھے، جنوبی افریقا کے ربادا پانچویں نمبرپربراجمان ہیں۔ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ محمد عباس 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے، کیوی کپتان ولیم سنچوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس

دوسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے، بھارت کے روی چندر ایشون پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Related Articles

Back to top button