کھیلوں کی خبریں

دورہ انگلینڈ میں کپتان اظہر علی کی اہم حکمت عملی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ اتنے عرصے بعد کرکٹ میں واپسی آسان نہیں ہے، نئے اصولوں کے مطابق بہت سی چیزوں کو مینج کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے پریکٹس میں بہت محنت کی ہے، موسم سردہے، ہوا کی وجہ سے بولرز کو مشکل ہوئی، عباس تجربے کاربولر ہے، جونیئرز کو بھی گائیڈ کرتا ہے۔

اظہرعلی نے کہا کہ تمام بیٹسمین پریکٹس میں اچھا کھیل رہے ہیں، جیسے وقت گزرے گا نسیم شاہ میں مزید بہترے آئے گی، عرصے بعد کرکٹ کھیلیں گے تو اس کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے اصولوں کے مطابق بہت سی چیزوں کو مینج بھی کرنا ہے۔

دوسری جانب آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگیا ہے، انگلینڈ روانہ ہونے والوں میں 3 کھلاڑی حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان سینئر سمیت ایک ٹرینر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button