کھیلوں کی خبریں

تین پاکستانی کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو، انگلش بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

انگلینڈکرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے دورہ پاکستان پر پیدا کیے جانے والے شکوک و شبہات کو مسترد کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلےجائلز نےدورہ پاکستان پر تمام شکوک مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرپاکستان کے دورے کو کوئی خطرہ نہیں۔

ایشلےجائلز نے کہا کہ کورونا کی وجہ سےویسٹ انڈیز کی سیریز پر بھی صورتحال غیر یقینی ہے، ابھی پاکستان کے ٹیسٹ میچزبہت دور ہیں اور فی الحال سیریز پر کوئی شکوک شبہات نہیں۔

پاکستان کی سیریز سے انگلینڈ کرکٹ بورڈکو 80 ملین پاؤنڈز آمدنی ہوگی اور انگلش بورڈ اس موقع کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے حتی الامکان کوشش کر رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ سے قبل تین کھلاڑیوں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

لیگ اسپنر شاداب خان، نوجوان کرکٹر حیدر علی اور حارث رؤف میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تینوں کھلاڑیوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل اتوار کو راولپنڈی میں کرونا ٹیسٹ ہونے تک کھلاڑیوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔

Related Articles

Back to top button