کھیلوں کی خبریں

شعیب اختر نے مسکرا کر کہاکہ ‘میں تمہیں مار دوں گا’، انگلش آل راؤنڈر لیام نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی

انگلش آل راؤنڈر لیام پلنکٹ نے ماضی کی یاد دہراتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے شعیب اختر کا پہلی بار سامنا کیا تو اس نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔’

انگلش آل راؤنڈر لیام پلنکٹ نے بروکین ٹرافی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کا سامنا کرنا خوفناک تجربہ رہا۔

انگلش کھلاڑی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ برہم کے لیے کھیلا تھا تاہم سابق فاسٹ بولر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی دوستی کرکٹ کے میدان پر برقرار نہیں رہتی تھی۔

پلنکٹ نے انگلینڈ کے خلاف لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اختر کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کیا۔

انگلش آل راؤنڈر کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں پہلی بار شعیب کا سامنا کیا تو وہ رن اپ کا نشان لگا رہے تھے اور وہ صرف مسکرا کر بولے ’میں تمہیں مار ڈالوں گا۔‘ اور ہنس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے ایشلے جائلز اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اور ٹی وی اسکرین پر 96، 97 اور 98 فی گھنٹہ کی رفتار سے اختر کی گیند دیکھ رہا تھا اگلا نمبر میرا ہی تھا اور میں نے شعیب کا سامنا کیا۔

لیام پلنکٹ نے بتایا کہ ان کا پہلا ٹیسٹ بہت ہی چیلنجنگ تھا میں نے 60 گیندوں کا سامنا کیا کچھ گیندیں کندھے پر لگیں اور کچھ پیڈ پر لیکن نمبر 9 پر بیٹنگ کی اور شراکت قائم کیں میں اس سے بہت خوش تھا۔

 

Related Articles

Back to top button