کھیلوں کی خبریں

فخر زمان بیٹنگ میں کیوں ناکام؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

فخر زمان نے بیٹنگ میں اپنی ناکامی کی وجہ جان لی اور وہ اب مسائل دورکرنے کیلیے پْرعزم ہیں۔

ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ٹیسٹ کھیلنا میری خواہش اور خواب ہے، میں چاہتا ہوں کہ خود کو صرف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ تک محدود نہیں رکھوں، ٹیسٹ میں ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ2018 میرے کیریئر کا بہترین سال تھا، مجھے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز ملا جس نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی، میں نے تیز ترین ایک ہزار رنز بھی مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، مگر اس کے بعد اگلے برس توقعات پر پورا نہ اتر سکا، میں زیادہ پْراعتماد ہوگیا تھا جس کا نقصان اٹھانا پڑا، سری لنکا سے سیریز میں مکی آرتھر کی ہدایت پر عمل کرنے کیلیے کوشاں رہا، میں نے اب خود کو ذہنی طور پر مضبوط کرلیا لیکن یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی تکنیک کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

فخر زمان نے کہا کہ یونس خان لیجنڈ ہیں، میں ان کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں، وہ میرے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں، میں نے ان سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی، اب بھی ان سے رہنمائی لوں گا، میں نے بھرپور محنت کی ہے، انگلینڈ میں نئے رنگ میں نظر آؤں گا،وہاں پچز بیٹسمینوں کے لیے سازگار ہوں گی، البتہ خالی میدانوں میں پاکستانی مداحوں کی کمی محسوس ہوگی، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز نے سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا،وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔

Related Articles

Back to top button